• A
  • A
  • A
مہاراشٹر-گجرات سرحد پر بڑا حادثہ، بچوں سے بھری کشتی حادثے کا شکار

بچوں سے بھری ایک کشتی کے سمندر میں حادثے کا شکار ہونے کا دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔


ریاست مہاراشٹرا اور گجرات کی سرحد پر واقع دہانو کے پاس یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس کشتی میں تقریباً 40 بچے سوار تھے جس میں سے چار بچوں کی ڈوبنے سے موت ہو گئی، جبکہ چار بچے ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ تاہم دیگر 32 بچوں کو بحفاظت پانی سے نکال لیا گیا ہے۔


اطلاعات کے مطابق یہ سبھی بچے ایل پونڈا نامی اسکول کے طالب علم تھے اور یہاں پکنک منانے گئے تھے۔

ضلع کلکٹر پرشانت ناروارے نے بتایا کہ کشتی تقریباً 40 بچوں کو لے کر بحیرہ عرب کی جانب جارہی تھی اور کنارے سے 3 کلومیٹر دور ہی تھی کہ اچانک حادثے کا شکار ہوگئی۔

اہلکاروں کا کہنا ہے کہ موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ گمشدہ بچوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔



CLOSE COMMENT

ADD COMMENT

To read stories offline: Download Eenaduindia app.

SECTIONS:

  होम

  राज्य

  देश

  दुनिया

  कारोबार

  क्राइम

  खेल

  मनोरंजन

  इंद्रधनुष

  सहेली

  गैलरी

  टूरिज़्म

  MAJOR CITIES