• A
  • A
  • A
ججز تنازع : بار کونسل نے سات رکنی کمیٹی کی تشکیل کی

سپریم کورٹ کے چار سینیئرججز اور چیف جسٹس کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرنے کے لیے بار کونسل آف انڈیا نے سات رکن کمیٹی کی تشکیل کی ہے۔


بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار مشرا نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے معزز ججز اور چیف جسٹس دیپک مشرا کے درمیان چل رہے تنازع کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے سات رکنی کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے۔


بار کونسل کے چیئرمین نے معاملے کو سیاسی رخ دینے والوں کی مذمت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہےکہ اس معاملے کو سیاسی نظریے سے نہ دیکھا جائے بلکہ اسے عدلیہ میں اصلاحات کی نظر سے دیکھا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ملک کی عوام عدالت پر آنکھ بند کرکے اعتبار کرتی ہے اس لیے ہم نہیں چاہتے کہ عوام کے درمیان عدلیہ کا وقار مجروح ہو۔

واضح رہے کہ گذشتہ کل سپریم کورٹ کے چار سینیئر ججز نے ایک ہنگامئی پریس کانفرنس کر ملک کو خبردار کیا تھا کہ اب جمہوریت کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر سپریم کورٹ کو نہ بچایا گیا تو جمہوریت ختم ہوجائے گی جو ملک کے لیے انتہائی نقصاندہ ثابت ہوگا۔


CLOSE COMMENT

ADD COMMENT

To read stories offline: Download Eenaduindia app.

SECTIONS:

  होम

  राज्य

  देश

  दुनिया

  क्राइम

  खेल

  मनोरंजन

  इंद्रधनुष

  सहेली

  गैलरी

  टूरिज़्म

  MAJOR CITIES