• A
  • A
  • A
ٹرمپ نے ایران ایٹمی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان موخر کردیا

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے نیوکلیائی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان موخر کردیا۔ امریکی میڈیاکے مطابق ٹرمپ نے ایران کو تین ماہ کی ڈیڈلائن دی ہے۔

فائل فوٹو


ٹرمپ کا کہنا ہے کہ:’اپنے ذاتی ارادے کے باوجود اس وقت ایران معاہدہ ختم نہیں کررہا،یورپی اتحادی ،ایران ایٹمی معاہدے میں خامیوں کو دور کرنے میں مدد کریں‘۔


امریکی صدر نے متنبہ کیا کہ اگر یورپی ممالک نے مدد نہ کی تو امریکہ ایران ایٹمی معاہدہ ختم کرنے پر مجبورہوگا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف نے کہا کہ ٹرمپ کے اعلانات ایران معاہدے کو نقصان پہنچانے کی مایوسانہ کوشش ہے۔

قبل ازیں برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیاتھا کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو برقرار رکھیں۔

تینوں ممالک کے وزراء خارجہ اور یورپی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے یک زبان ہوکر کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کاکوئی متبادل نہیں ہے اور اس پر عائد پابندیاں معطل رہنی چاہئیں۔



CLOSE COMMENT

ADD COMMENT

To read stories offline: Download Eenaduindia app.

SECTIONS:

  होम

  राज्य

  देश

  दुनिया

  क्राइम

  खेल

  मनोरंजन

  इंद्रधनुष

  सहेली

  गैलरी

  टूरिज़्म

  MAJOR CITIES