• A
  • A
  • A
فحش ویڈیو پوسٹ کرنے پر خاتون کو ایک سال کی جیل اور250000 درہم جر مانہ

ابو ظہبی کی فیڈرل سریم کورٹ نےملزمہ کو سو شل میڈیا پیجز پر فحش اور مخرب اخلاق ویڈ یو کلپس پھیلانے کا قصور وار پا یا ہے۔

علامتی تصویر


متحدہ عرب امارات ،ابو ظہبی کی وفاقی عدالت اعظمیٰ نے ایک خاتون کو سوشل میڈیا پر فحش ویڈیو پوسٹ کر نے کے جرم میں ایک سال جیل کی سزا سنائی ہے۔


جج نے خاتون پر آن لائن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے جرم میں 250000 درہم کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

خلیج ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق عدالتی دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ ملزمہ نے ٹویٹر، سنیپ چیٹ اور انسٹا گرام پر مخلتلف ناموں سےاکاونٹ کھول رکھا تھا اور اس پر فحش ویڈیوز شیئر کرتی تھیں۔

معاملہ سامنے آنے پر ابو ظہبی سائبر کرائم پولیس نےتفتیش کے بعد گزشتہ دسمبر میں خاتون کی گرفتاری کے احکامات جاری کیےتھے۔

متحدہ عرب امارات کی اٹارنی جنرل کی آفس کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون کی گرفتاری کے بعد ان کے آن لائن سرگرمیوں کی تفتیش کی گئ تھی، جس میں میں انہیں آن لائن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا قصور وار پایا گیا۔
تفتیش میں پایا گیا کہ مذکورہ خاتون نے سوشل میڈیا پر 'دامانی' نام سے اکاونٹ بنا رکھا تھا، جس پر فحش ویڈیوز اپلوڈ اور شیئر کیے جا رہے تھے جو نہایت مخرب اخلاق تھے۔

کورٹ نے ملزمہ کو قصور وار پانے کے بعد قید اور جرمانے کی سزا دینے کے علاوہ اس کے سوشل میڈیا اکاونٹس ، الکٹرونک گزیٹس بشمول لیپ ٹاپ کے بند اور ضبط کرنے کے احکامات صادر کیے۔



CLOSE COMMENT

ADD COMMENT

To read stories offline: Download Eenaduindia app.

SECTIONS:

  होम

  राज्य

  देश

  दुनिया

  क्राइम

  खेल

  मनोरंजन

  इंद्रधनुष

  सहेली

  गैलरी

  टूरिज़्म

  MAJOR CITIES