• A
  • A
  • A
بگ باس فائنل شو میں سلمان خان کی شرکت مشکوک

لارینس بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی کے بعد، ٹی وی ریالیٹی شو' بگ باس' کے فائنل میں ان کی موجودگی پر خطرے کے بادل منڈلاتے نظر آ رہے ہیں۔

فائل فوٹو


موصول اطلاعات کے مطابق سلمان خان کو ملی دھمکی کے بعد اتوار کو بگ باس کے فائنل کی شوٹنگ میں سلمان کا حاضر ہو پانا مشکل ہے۔


واضح رہے کہ بگ باس کی جانب سے سلمان کو تحفظ کے طور پر سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، سلمان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے شوٹنگ شیڈول کے بارے میں کسی کو بھی نہیں بتائیں۔

تاہم،بگ باس کے فائنل کو ٹالے جانے یا کسی دوسرے فلمی اداکار کی جانب سے اس شو کو کرنے کی باضابطہ معلومات ابھی تک موصول نہیں ہو پائی ہے۔

غور طلب ہے کہ ممبئی کہ گورے گاوں میں موجود فلم سٹوڈیو میں فلم 'ریس' کی شوٹنگ کے دوران کچھ لوگوں نے شوٹنگ کو بند کرانے کا مطالبہ کیا تھا ساتھ ہی انہوں نے سلمان خان کو قتل کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔

اس کے بعد پولیس کو اس واقعے کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔ موقع پر پہنچنے کے بعد پولیس نے شوٹنگ رکوا کر سلمان خان کو گھر بھیج دیا تھا۔

واضح رہے کہ کالے ہرن کیس کو لے کر ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے لارنس بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

CLOSE COMMENT

ADD COMMENT

To read stories offline: Download Eenaduindia app.

SECTIONS:

  होम

  राज्य

  देश

  दुनिया

  क्राइम

  खेल

  मनोरंजन

  इंद्रधनुष

  सहेली

  गैलरी

  टूरिज़्म

  MAJOR CITIES