• A
  • A
  • A
بنگلہ دیش : روہنگیا پناہ گزیں کیمپ میں آتشزدگی متعدد ہلاک

روہنگیاپناہ گزیں مسلمانوں کی مصیبتیں کم ہوتی نطر نہیں آرہی ہیں،بنگلہ دیش کے جنوبی علاقے کے کاکس بازار میں واقع ایک کیمپ میں کل رات آگ لگنے سے متعدد اموات ہو گئی۔

فائل فوٹو۔


کاکس بازار پولیس کے مطابق کیمپ میں روشن موم بتی سے لگنے والی آگ میں چار افرادہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ ہلا ک ہونے والوں میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں۔


مقامی ذرائع کے مطابق آتشزدگی میں کم سے کم سات افراد جھلس گئے ،جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان میں سےچارزخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق یہ کیمپ اقوام متحدہ کی جانب سے قائم کیے گئے ہیں۔

میانمار کے رخائن ریاست میں روہنگیائی مسلمانوں پر تشدد کے بعد بنگلہ دیش اور دیگر ملکوں کی طرف نقل مکانی کرگئے۔ ان لوگوں پر بدھسٹ اور سکیوریٹی فورسز کی جانب سے بے انتہا ظلم وستم ڈھائے گئے۔

دسمبر 2017 تک چھ لاکھ پچپن ہزار روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش کی طرف نقل مکانی کی، ان میں بہت سے افراد نقل مکانی کے دوران کشتیاں ڈوبنے کے باعث ہلاک ہوگئے۔

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم وستم کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔ اور صدر آنگ سان سوچی کے اس ظلم وستم کو روکنے میں ناکامی پر ان سے نوبل انعام برائے امن واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

CLOSE COMMENT

ADD COMMENT

To read stories offline: Download Eenaduindia app.

SECTIONS:

  होम

  राज्य

  देश

  दुनिया

  क्राइम

  खेल

  मनोरंजन

  इंद्रधनुष

  सहेली

  गैलरी

  टूरिज़्म

  MAJOR CITIES