• A
  • A
  • A
ایچ سی اے کے الزامات بے بنیاد اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی ضروری: اظہر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے حیدرآباد کرکٹ ایسو سی ایشن (ایچ سی اے) کے خلاف غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسو سی ایشن کے اہلکاروں کے خلاف جلد ہی عدالتی کاروائی کریں گے۔

فائل فوٹو


سابق کپتان محمد اظہر الدین کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے حاصل ہوئے خط کے مطابق وہ ریاست کی کسی بھی کرکٹ ایسو سی ایشن کے کسی بھی عہدے پر فائز ہونے کے مستحق ہوں۔


اس کے علاوہ ایچ سی اے کے سیکرٹری کی طرف سے بھیجے گیا شناختی کارڈ اس بات کی شہادت ہے کہ ایچ سی اے کے صدر میرے تعلق سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ 'میں موجودہ ایڈ ہاک پینل کے چیئرمین پی سی جین اور دیگر وہ افراد جنہوں نے مجھے ایچ سی اے کے انتخاب میں حصہ لینے سے روکا ہے۔ ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے جا رہا ہوں۔ میرے ساتھ اس طرح کا سلوک ایچ سی کے اہلکاروں کا مجرمانہ قدم ہے۔

انھوں نے اپنے آپ کو بے گناہ بتاتے ہوئے کہا کے ایچ سی اے کے سابق صدر جی ویویک کی جانب سے عائد کیے گئے سبھی الزامات بے بنیاد ہیں۔ میں نے اس تعلق سے بی سی سی آئی کو بھی خط لکھا ہے۔


CLOSE COMMENT

ADD COMMENT

To read stories offline: Download Eenaduindia app.

SECTIONS:

  होम

  राज्य

  देश

  दुनिया

  क्राइम

  खेल

  मनोरंजन

  इंद्रधनुष

  सहेली

  गैलरी

  टूरिज़्म

  MAJOR CITIES