• A
  • A
  • A
کیا چیف جسٹس بھی پریس کانفرنس کرسکتے ہیں؟

جمعے کو سپریم کورٹ کے چار ججوں کے پریس کانفرنس کے بعد کیا بھارت کے چیف جسٹس بھی پریس کانفرنس کر سکتے ہیں؟

چیف جسٹس دیپک مشرا


یاد رہے کہ چیف جسٹس دیپک مشرا کے بعد سب سے سینئیر جج چیلا میشور، جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس مدن لوکر، اور جسٹس کوری جوژف نے جمعے کو پریس کانفرنس کرسوال اٹھائے تھے۔ اور کہا تھا کہ بھارت کی جمہوریت خطرے میں ہے، سب کچھ ٹھیک نھیں چل رہا ہے۔

اس کے بعد خبر یہ آئی تھی کہ چیف جسٹس بھی پریس کانفرنس کرسکتے ہیں، لیکن اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے ان سے ملاقات کرنے کے بعد کہا کہ امید ہے کہ دیپک مشرا میڈیا سے بات نھیں کریں گے۔


خیال رہے کہ جمعے کو بھارت کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ سبھی کو انصاف دینے والی سپریم کورٹ کو خود ہی انصاف کے لیے دامن پھیلانے پڑے۔ اور عدالت عظمیٰ کے چار ججوں کو میڈیا کا سہارا لینا پڑا۔

خیال رہے کہ بھارت کے چیف جسٹس دیپک مشرا کے خلاف عدالت عظمیٰ کے ہی چار سب سے سینئیر ججوں نے ان کے کام کرنے کے طریقہ کار کی مخلافت کی تھی۔



CLOSE COMMENT

ADD COMMENT

To read stories offline: Download Eenaduindia app.

SECTIONS:

  होम

  राज्य

  देश

  दुनिया

  कारोबार

  क्राइम

  खेल

  मनोरंजन

  इंद्रधनुष

  सहेली

  गैलरी

  टूरिज़्म

  MAJOR CITIES