• A
  • A
  • A
دہلی: بارکونسل کی چیف جسٹس سے ملاقات آج متوقع

عدالت عظمیٰ کے چار ججزکی طرف سے پریس کانفرنس کے بعدآج بار کونسل کے ارکان چیف جسٹس سے ملاقات کریں گے۔

فائل فوٹو


جمعہ کو سپریم کورٹ کے چار ججز کی طرف سے چیف جسٹس پر لگائے گئے الزامات کے بعد اس معاملے نے ملک میں سنگین صورتحال پیدا کی۔

وکلاء ایسوسی ایشن دہلی کی ایک سات رکنی ٹیم اس معاملے کے حل کے حوالے سے جسٹس دیپک مشرا کے ساتھ شام 7:30 پر ملاقات کریں گے۔


خیال رہے کہ جمعہ کو ہوئی پریس کانفرنس کے بعد کونسل نے ججوں سے ملنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفد چیف جسٹس کے علاوہ دیگرچار ججزسے بھی ملاقات کرے گا۔ تاکہ اس تنازعات کو جلد از جلد حل کیا جاسکے۔

بارکونسل کے ایک ذرائع سے معلوم ہوا کہ ججز کو کورٹ میٹنگ بلانی چاہیے، اور اگر چیف جسٹس مسائل کو حل کرنے مین ناکام ہوتے ہیں تو اس صورت میں وہ صدر جمہوریہ کے سامنے معاملات رکھ سکتے ہیں۔ کونسل میں اسوسی ایشن کے صدر بھی ہوں گے۔

ایسوسی ایشن کے صدر منن کمار مشرا نے کہا ہم نھیں چاہتے کہ ایسے معاملات عوامی سطح پر حل کیے جائیں۔ بلکہ یہ عدالت کے داخلی معاملات ہیں۔ اس لیے معاملات کو آپس میں ہی حل کیا جانا چاہئے، کیوں کہ میڈیا کے سامنے یہ معاملات رکھنے سے عدالت کا نظام کمزور ہوگا۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس دیپک مشرا کے بعد سب سے سینئیر جج چیلا میشور، جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس مدن لوکر، اور جسٹس کورین جوزف نے جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ بھارت کی جمہوریت خطرے میں ہے، سب کچھ ٹھیک نھیں چل رہا ہے۔

CLOSE COMMENT

ADD COMMENT

To read stories offline: Download Eenaduindia app.

SECTIONS:

  होम

  राज्य

  देश

  दुनिया

  क्राइम

  खेल

  मनोरंजन

  इंद्रधनुष

  सहेली

  गैलरी

  टूरिज़्म

  MAJOR CITIES