• A
  • A
  • A
کیا کہتی ہے ہاردک اور ایلی کی تصویر؟

کرکٹ اور بالی وڈ کے دیرینہ رشتے کو کون نھیں جانتا،کرکٹ اور بالی وڈ کا ساتھ چولی دامن کارہا ہے، آیئے جانتے ہیں ایسا کیا ہے ان دونوں کے بیچ۔


بھارت میں یہ دو معروف میدا ن ہمہشہ اپنے کارناموں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔چاہے آپ وراٹ اور انشکا کا ذکر کریں، یا ظہیر اور سگاریکا کی شادی کا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے یوراج ہوں یا ہیزل کیچ، ہربھجن ہوں یا گیتا بسرا، اظہر ہوں یا سنگیتا بجلانی، منصور علی خان پٹودی ہوں یا شرمیلا ٹیگور ان تمام کے دیرینہ رشتے کو وراٹ اور انشکا ، ظہیر اور سگاریکا نے دوام بخشا ہے۔

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور بالی وڈ اداکارہ ایلی اورام آج کل اس لیے سرخیوں میں ہیں کہ ان دونوں سٹاروں کو ہاردک کے بڑے بھائی کنال پانڈیا کی شادی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔


واضح رہے کہ ایلی اورام بگ باس میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔

خیال رہے کہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈین کی جانب سے یہ دونوں بھائی اپنے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔



بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کی شادی کے دوران ہی کنال کی بھی شادی ہوئی ، ان میں مختلف شخصیات کو دیکھا گیا تھا جس میں یہ جوڑا بھی شامل تھا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ایک فوٹو وائرل ہوئی ہے جس میں سٹیج پر دلہے کنال کے ساتھ ہاردک پانڈیا اور ایلی اورام کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاتا ہے کہ یہ دونوں آج کل ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ یہ تصویر سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل ہوئی ہے۔

فی الحال اس بات کی ابھی تک کوئی تصدیق نھیں ہو سکی ہےلیکن سبھی اس بات کی قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ ہاردک اور ایلی کے درمیان کچھ ایسا چل رہا ہے جو ابھی منظر عام پر نھیں آیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہاردک جنوبی افریقہ کے دورے پر ہیں، جبکہ ایلی کو سٹار پلس پر ختم ہوئے دی گریٹ انڈین لافٹر شو کی مہمان کے طور پر دیکھا گیا ہے۔



CLOSE COMMENT

ADD COMMENT

To read stories offline: Download Eenaduindia app.

SECTIONS:

  होम

  राज्य

  देश

  दुनिया

  कारोबार

  क्राइम

  खेल

  मनोरंजन

  इंद्रधनुष

  सहेली

  गैलरी

  टूरिज़्म

  MAJOR CITIES