• A
  • A
  • A
اتر پردیش: فوٹو کھنچوانے پر بی جے پی رہنماؤں کے درمیان جھگڑا

یوگی حکومت پر سردی سے پہلے وقت سردی کے لیے انتظام نہ کرنے کے الزام ہیں۔

کمبل کی تقسیم


بھارتی ریاست اتر پردیش کے سیتاپور میں سردی کی وجہ سے ہلاک شدہ افراد کو امدادی سامان بانٹنے کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی کے اتحادیوں کے درمیان فوٹو کھنچوانے پر زبردست مارپیٹ ہوئی۔


حمایتوں کے درمیان زبردست تکرار کے دوران رکن پارلیمان ریکھا ورما نے اپنی ہی پارٹی کے رکن اسمبلی سشانک ترویدی کے اتحادیوں کو چپل سے مار پیٹ کرکے خاموشی اختیار کرنے کو کہا۔

لیکن ہنگامہ اتنا بڑھ گیا کہ ریکھا ورما نے اپنے آپ کو کمرے میں بند کر لیا۔ وائرل ویڈیو میں رکن پارلیامان ریکھا کو ایک پولیس اہلکار کو تمانچہ اور جوتیوں سے دیگر لوگوں کو مارتے ہویے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس واقعہ کے بعد سیتاپور کے کلیکٹر سرکا موہن اور پولیس سپرنٹنڈنٹ آنند کلکرنی موقعے پر پہنچے۔ پولیس نے بتایا کہ کس بھی طرف سے معاملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اتر پردیش میں سردی کی وجہ سے متعدد افراد کی جان جا چکی ہے۔ یوگی حکومت پر وقت سے پہلے انتظام نہ کرنے کے الزام ہیں۔

CLOSE COMMENT

ADD COMMENT

To read stories offline: Download Eenaduindia app.

SECTIONS:

  होम

  राज्य

  देश

  दुनिया

  क्राइम

  खेल

  मनोरंजन

  इंद्रधनुष

  सहेली

  गैलरी

  टूरिज़्म

  MAJOR CITIES