• A
  • A
  • A
یمن : فوجی حملے میں متعدد حوثی باغی ہلاک

یمن کے حجہ ضلع میں یمنی فوج کے حملے میں 40 حوثی باغی ہلاک ہوئے

فائل فوٹو۔


مقامی ذرائع کے مطابق یمن کی نیشنل آرمی نے حجہ ضلع کے علاقے میں حملہ کیا جس میں 40 سے زائد حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔


آرمی ذرائع نے اس واقعے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں کے زیرقبضہ علاقے میں آرمی نے 40 سے زائد حوثیوں کو ہلاک کیا۔

یمنی آرمی نے گذشتہ روز بھی لھج کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں حوثیوں کے خلاف کاروائی کی تھی۔

ذرائع کے مطابق یمنی آرمی نے حوثیوں پر قابو پانے اور انہیں ختم کرنے کے لیے نئی حکمت عملی بنائی جس کے تحت وہ سعودی اتحاد کے فائٹر جیٹس کو استعمال کرتے ہوئے ان کے خلاف حملے کررہے ہیں۔

لھج صوبے کے مختلف اضلاع شیوان اور کرش اور دیگر علاقوں میں یمنی آرمی متحرک ہے۔یمن کے مختلف صوبوں میں سعودی اتحادی فوج اور یمنی فوج حوثی باغیوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

واضح رہے کہ یمن میں سعودی اتحادی حملوں میں حوثی باغیوں کے ساتھ ساتھ بے شمار عام شہری بھی ہلاک ہوئے۔ یمن کی خانہ جنگی میں بے شمار بچے تعلیم اور دیگر سہولیات سے محروم ہیں۔

سعودی اتحاد پر یمن میں عام شہریوں کو جان بوجھ کر ہلاک کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔

CLOSE COMMENT

ADD COMMENT

To read stories offline: Download Eenaduindia app.

SECTIONS:

  होम

  राज्य

  देश

  दुनिया

  क्राइम

  खेल

  मनोरंजन

  इंद्रधनुष

  सहेली

  गैलरी

  टूरिज़्म

  اردو خبریں

  ଓଡିଆ ନ୍ୟୁଜ

  ગુજરાતી ન્યૂઝ

  MAJOR CITIES