• A
  • A
  • A
لیبیاء : سڑک حادثے میں متعدد غیر قانونی تارکین وطن ہلاک

لیبیاء کے دارالحکومت تریپولی سے 230 کلو میٹر دور مغربی علاقے میں ایک ٹرک حادثے کا شکار ہوا جس میں 23 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک اور 35 افراد زخمی ہوئے

فائل فوٹو۔


ذرائع کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کو لے جارہا ایک ٹرک ’’بنی ولید‘‘ علاقے میں اُلٹ گیا جس میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت 23 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔


مقامی ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی افراد کو بنی ولید کے ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا۔ بعض شدید زخمی افراد کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

سکیوریٹی ذرائع کے مطابق اس ٹرک میں 150 غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے جو جنوبی لیبیاء سے آرہے تھے۔حادثے میں زخمی افراد کو مقامی چیرٹیبل گروپس کی جانب سے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ٹرک میں زیادہ افراد کا تعلق صومالیہ سے بتایا گیا۔ مقامی ذرائع نے اس ٹرک میں موجود غیر قانونی تارکین وطن میں انسانی اسمگلنگ کا شبہ بھی ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ صومالیہ اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی تارکین وطن لیبیاء اور دیگر ممالک کا رخ کرتے ہیں ۔ غیر قانونی تارکین وطن میں اکثر وبیشتر لوگ انسانی اسمگلنگ کا بھی شکار ہوجاتے ہیں۔

CLOSE COMMENT

ADD COMMENT

To read stories offline: Download Eenaduindia app.

SECTIONS:

  होम

  राज्य

  देश

  दुनिया

  क्राइम

  खेल

  मनोरंजन

  इंद्रधनुष

  सहेली

  गैलरी

  टूरिज़्म

  MAJOR CITIES