• A
  • A
  • A
عراق کی نو آبادکاری کے لیے کویت نے خزانوں کے منہ کھول دیے

کویت نے اعلان کیا ہے کہ وہ عراق کی تعمیر نو کے لیے دو ارب امریکی ڈالر کا قرض دیگا۔

فائل فوٹو


امیر کویت شیخ صباح الحمد نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ کویت، عراق کی تعمیر نو کے لیے دو ارب امریکی ڈالر قرض کی صورت میں دےگا۔ اس میں ایک ارب ڈالر خصوصی طور پر تعمیر نو کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔

شیخ صباح الحمد کا ماننا ہے کہ مدد کے بغیر عراق میں تعمیر نو کا کام ممکن نہیں ہے۔ شیخ صباح نے کہا کہ وہ عراق کو ایک پرامن اور مستحکم ملک کی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔


کویت سیٹی میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ صباح نے کہا عراق نے دہشت گردی کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں بین الاقوامی برادری کے نمائندگی کی موجودگی اس بات کی ترجمانی کرتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے عراق پر 2003 میں حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے ملک میں زبردست تباہی ہوئی تھی۔ اس کے بعد 2017 میں عراق ایک بار پھر داعش کے حملوں کا شکار ہوا۔ ان حملوں میں 50 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ۔ ان میں 25 لاکھ افراد ابھی تک اپنے گھروں کو واپس نہیں لوٹ پائے ہیں۔

اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ صرف موصل میں 40 ہزار مکانات کی تعمیر نو ضروری ہے


CLOSE COMMENT

ADD COMMENT

To read stories offline: Download Eenaduindia app.

SECTIONS:

  होम

  राज्य

  देश

  दुनिया

  क्राइम

  खेल

  मनोरंजन

  इंद्रधनुष

  सहेली

  गैलरी

  टूरिज़्म

  اردو خبریں

  ଓଡିଆ ନ୍ୟୁଜ

  ગુજરાતી ન્યૂઝ

  MAJOR CITIES