• A
  • A
  • A
پنجاب نیشنل بینک نے نیرو مودی معاملے میں دس ملازمین کو معطل کیا

پنجاب نیشنل بینک نے بدھ کو ممتاز جوہری نیرو مودی معاملے میں اپنے دس ملازمین کو معطل کردیا ہے۔

علامتی تصویر۔


مودی پر پی این بی بینک کو 280.7 کروڑ روپئے کے دھوکہ دہی کا الزام ہے۔


قومی تفتیسی ایجنسی (سی بی آئی) نے پیر کے روز نیرو مودی، ان کے بھائی نشال مودی اور پنجاب نیشنل بینک کے اہلکاروں کو اس سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔

محکمہ فینانشیل سروسز کے جوائنٹ سیکریٹری لوک رنجن نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ حکومت نے اس کا سخت نوٹس لیا ہے اور اس سلسلے میں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: 'یہ امور میرے حد سے باہر ہیں اور اس معاملے پر مجھے مزید تبصرہ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے'۔

مشہور ہیرے کے کاروباری (جوہری) نیرو مودی کے خلاف مقدمہ اس وقت درج ہوا جب انکم ٹیکس محکمہ نے دہلی، سورت اور جے پور میں ان کے دفاتر پر چھاپے ماری کی۔



CLOSE COMMENT

ADD COMMENT

To read stories offline: Download Eenaduindia app.

SECTIONS:

  होम

  राज्य

  देश

  दुनिया

  क्राइम

  खेल

  मनोरंजन

  इंद्रधनुष

  सहेली

  गैलरी

  टूरिज़्म

  اردو خبریں

  ଓଡିଆ ନ୍ୟୁଜ

  ગુજરાતી ન્યૂઝ

  MAJOR CITIES