• A
  • A
  • A
مرکز کی کشمیر پالیسی :کانگریس نے مودی سے انہیں کے سوالات کا اعادہ کیا

جموں و کشمیر میں شدت پسندی میں اضافے پر کانگریس نے مودی حکومت کی کشمیر پالیسی پر سوال کرتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

فائل فوٹو


مرکز کے اقتدار پر قابض ہونے سے قبل گجرات کے وزیر اعلی کے عہدہ پر رہتے ہوئے جس انداز میں نریندر مودی نے کشمیر پالیسی پر کانگریس کی یو پی اے حکومت سے سوال کیا تھا، اسی انداز میں کانگریس نے مودی حکومت سے سوال پوچھے ہیں۔


کانگریس نے کہا کہ 56 انچ کے سینے والے وزیر اعظم محض کاغذی شیر ہیں۔ کانگریس کے قومی ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے پریس کانفرنس کر کےمودی حکومت سے 5 سوالات پوچھے ہیں۔

کانگریس نے نریندر مودی کی 5 برس پرانی ویڈیو دکھاتے ہوئے یو پی اے حکومت سے پوچھے گئے انہی سوالوں کو مودی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

اس پرانے ویڈیو میں نریندر مودی نے اس وقت کے یو پی اے حکومت سے کشمیر پالیسی سے متعلق 5 سوال پوچھے تھے۔

شدت پسندوں کے پاس بارود اور ہتھیار کہاں سے آتا ہے؟

شدت پسندوں کے پاس سرمایہ کہاں سے آتا ہے؟ رقومات کا تبادلے پر مکمل قبضہ آر بی آئی اور بینکوں کے ذریعے حکومت کا ہے، کیا وزیر اعظم اتنی نگرانی نہیں رکھ سکتے؟

غیر ملکی شدت پسند دراندازی کرتے ہیں اور واردات کو انجام دے کر فرار ہو جاتے ہیں، وزیر اعظم بتائیں اقتدار آپ کے ہاتھ میں ہے، بی ایس ایف اور فوج تمام آپ کے ہاتھوں میں ہیں، یہ بیرون ملک سےدرانداز کس طرح ہمارے ملک میں گھس آتے ہیں؟

کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایک ہفتے کے اندر تین شدت پسندانہ حملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے 45 ماہ کی مدت کار میں کبھی جموں میں شدت پسندانہ حملے، کبھی پٹھان کورٹ تو کبھی اڑی میں شدت پسندانہ حملے کئے گئے ۔ اس پر انہوں نے اب تک جواب کیوں نہیں دیا؟

سنگھوی نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئےکہا، "گزشتہ 44 ماہ میں مودی حکومت کے دور میں 286 جوان شہید ہوئے، وہیں یوپی اے کے دور اقتدار کے دوران 115 فوجی شہید ہوئے تھے۔ گزشتہ 44 ماہ میں مودی حکومت کے دور میں دہشت گردانہ واقعات میں 182 شہریوں کی جان گئی، وہیں یوپی اے سرکار کے دوران یہ تعداد 72 تھی۔ گزشتہ 44 ماہ میں مودی حکومت کے دور میں جنگ بندی کی خلاف ورزی 2،555 بار ہوئی، وہیں یوپی اے سرکار کے 44 ماہ کی مدت کے دوران صرف 543 بار ہی ایسا ہوا تھا۔


CLOSE COMMENT

ADD COMMENT

To read stories offline: Download Eenaduindia app.

SECTIONS:

  होम

  राज्य

  देश

  दुनिया

  क्राइम

  खेल

  मनोरंजन

  इंद्रधनुष

  सहेली

  गैलरी

  टूरिज़्म

  اردو خبریں

  ଓଡିଆ ନ୍ୟୁଜ

  ગુજરાતી ન્યૂઝ

  MAJOR CITIES