• A
  • A
  • A
آزادی کے 70 برس، بیشتر دلت کسان ہنوز بے زمین

بھارت میں بیشتر کسان اپنی زمین پر کاشت کرتے ہیں تاہم ان زمینوں پر کام کرنے والے زرعی مزدوروں کی اکثریت دلتوں کی ہے

علامتی تصویر


سینسس آف انڈیا (مردم شماری) نے گذشتہ ہفتے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس میں ایک تلخ حقیقت کا انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں بیشتر دلت کسانوں کے پاس اراضی نہیں ہے اور وہ دیگر کے کھیتوں میں کام کرکے اپنا پیٹ پالتے ہیں۔


رپورٹ میں کسانوں کو دو زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے زمرہ میں ایسے کاشتکاروں کو رکھا گیا ہے جن کے پاس اراضی ہے یا پھر وہ کچھ اراضی کے مالکانہ حقوق رکھتے ہیں۔ دوسرے زمرے میں زرعی مزدروں کو رکھا گیا جو دیگر کسانوں کے کھیتوں میں روزانہ اجرت پر مزدوری انجام دیتے ہیں۔ ان میں اکثریت دلتوں کی ہے جو دیگر کسانوں کے لیے کام کرتے ہیں اور اجرت لیتے ہیں۔ ملک بھر میں ہر جگہ صورتحال تقریباً ایسی ہی ہے۔

ایسی ریاستوں میں جہاں قبائلی آبادی زیادہ ہے، ایسے دلت کسانوں کی تعداد زیادہ نہیں ہے جو اجرت پر دیگر کسانوں کے کھیتوں میں کام کرتے ہیں۔ ان ریاستوں میں قابل ذکر شمال مشرقی بھارت کی ریاستیں، کچھ حد تک راجستھان، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ شامل ہیں۔

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں سنٹر فار اکنامک اسٹیڈیز اینڈ پلاننگ کے پروفیسر ہمانشو کا کہنا ہے : ’’قبائلی سماج میں عام طور پر اراضیات کی مساوی تقسیم ہوتی ہے بہ نسبت دیگر سماج کے‘‘۔ ایسے سماج میں جہاں دلتوں پر ظلم و ستم کی تاریخ موجود ہو، وہاں ان کی زیادہ تر تعداد زرعی مزدور کی حیثیت سے زندگی گذار رہی ہے۔ بہار، ہریانہ، پنجاب، گجرات، آندھراپردیش، تاملناڈو اور کیرالا ریاستوں میں تقریباً تمام دلت کسان، حقیقی کسان نہیں بلکہ زرعی مزدور ہیں جو غیردلت یا دیگر کسانوں کے کھیتوں میں روزانہ اجرت پر زرعی مزدور کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔ ان ریاستوں کے بیشتر اضلاع میں یہ اعداد و شمار 90 فیصد تک پہنچ جاتے ہیں۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے : ’’کسانوں کو مراعات مثلاً عام بجٹ میں زرعی پیداوار کے لیے اقل ترین امدادی قیمت میں اضافہ کا اعلان بھی صرف ان ہی کسانوں کے لیے فائدہ مند ہے جو اراضی رکھتے ہیں۔ اس اعلان میں اجرت پر کام کرنے والوں کے لیے کچھ بھی نہیں ہے‘‘۔

اس کا صاف اور سیدھا مطلب یہ ہے کہ زرعی فصلوں سے دلت کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں ملتا۔

CLOSE COMMENT

ADD COMMENT

To read stories offline: Download Eenaduindia app.

SECTIONS:

  होम

  राज्य

  देश

  दुनिया

  क्राइम

  खेल

  मनोरंजन

  इंद्रधनुष

  सहेली

  गैलरी

  टूरिज़्म

  MAJOR CITIES