• A
  • A
  • A
انصاف رسانی کو مناسب اور تیز کرنے کی ضرورت : نائب صدر

بھارتی نائب صدر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ عدلیہ کے انتظامیہ کو تیز اور مناسب کرنے کی ضرورت ہے

بشکریہ اناڈو


نائیڈو نے کہا کہ انصاف کو اس قدر تیز کیا جائے کہ جرم کرنے والوں کو اس کا پیغام پہنچ جائے کہ مجرموں کو یقیناً سزا ملے گی۔ نائب صدر نے کہا کہ ’’ عدلیہ کے انتظامیہ کو تیز، مقصد آور اور مؤثر بنانے کی اہم ضرورت ہے‘‘۔


نائب صدر وینکیا نائیڈو اڈیشنل سالسٹر جنرل پنکی آنند اور گوری گوبردھن کی جانب سے لکھی گئی کتاب ’’ٹرائیلس آف ٹرتھ‘‘ کے رسم اجراء کے بعد خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’شہریوں کے حقوق کی حفاظت کے دوران عدلیہ کو یہ اعتماد قائم کرنا چاہیے کہ قانون اپنا کام ضرور کرے گا اور مجرموں کو ضرور سزا ملے گی‘‘۔

نائیڈو نے کہا کہ بسا اوقات ’’معمولی جرم‘‘ سزا نہ ملنے پر یا اس کا مواخذہ نہ ہونے پر بڑے جرم کی طرف لے جاتا ہے اور اسی کے باعث بہت سے لوگ عادی مجرم بن جاتے ہیں۔

نائیڈو نے کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس کتاب میں مقدمات اور وکلاء کی کارکردگی کو مکمل طور پر بیان کیا گیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب مجرمانہ اور عدالتی کاروائیوں کے لیے ایک اہم اڈیشن ثابت ہوگی۔

نائب صدر نے کہا کہ کسی بھی شخص کو پانچ چیزیں نہیں بھولنی چاہئیں 1) اپنی ماں ۔ 2) آبائی مقام ۔ 3 ) مادری زبان ۔ 4 ) مادر وطن اور اپنے اساتذہ۔

CLOSE COMMENT

ADD COMMENT

To read stories offline: Download Eenaduindia app.

SECTIONS:

  होम

  राज्य

  देश

  दुनिया

  क्राइम

  खेल

  मनोरंजन

  इंद्रधनुष

  सहेली

  गैलरी

  टूरिज़्म

  MAJOR CITIES