• A
  • A
  • A
تمل ناڈو : وزیراعلیٰ 15 فروری کو کابینہ کا اجلاس طلب کریں گے

بھارتی ریاست تمل ناڈو کے وزیراعلی ایڈپاڈی کے پلانی سوامی 15 فروری کو ریاست کے بجٹ سیشن کے پیش نظر کابینہ کا اجلاس منعقد کریں گے

بشکریہ اناڈو


وزیراعلیٰ نے تمام وزراء سے اجلاس میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔ اجلاس کے دوران مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


ریاستی اسمبلی کے بجٹ سیشن کا عنقریب آغاز ہونے والا ہے۔ نائب وزیراعلی او پنیرو سلوم نے بجٹ کی مکمل تیاریاں کرلی ہیں۔

اجلاس میں بجٹ کی پیشی اور اس سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

ریاستی اسمبلی کے بجٹ سیشن کا 19 فروری سے آغاز ہوگا اور اسی دن نائب وزیراعلیٰ او پنیرو سلوم بجٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ پیش کرنے کے بعد ایوان کی کاروائی کا باضابطہ آغاز ہوگا جس میں پنیرو سلوم اور دیگر وزراء اپوزیشن کے سوالات اور ان کے الزامات کا جواب دیں گے۔

ریاستی بجٹ میں پرانی اور نئی اہم اسکیموں کا اعلان متوقع ہے۔ریاست میں بلدی انتخابات کے پیش نظر بجٹ میں مختلف پُرکشش اعلانات کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

CLOSE COMMENT

ADD COMMENT

To read stories offline: Download Eenaduindia app.

SECTIONS:

  होम

  राज्य

  देश

  दुनिया

  कारोबार

  क्राइम

  खेल

  मनोरंजन

  इंद्रधनुष

  सहेली

  गैलरी

  टूरिज़्म

  MAJOR CITIES