• A
  • A
  • A
مدھوبالا : دی بیگیسٹ اسٹار ان دی ورلڈ

ان کی مجسم خوبصورتی ایسی کہ انہیں دیکھ کر کسی کو بھی پیار ہو جائے۔ شاید اسی لیے ان کی پیدائش کا دن 'محبت کے دن' یعنی ویلین ٹائن ڈے ہے۔

فائل فوٹو


مدھوبالا، ایک ایسا نام جو کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ اپنے دور میں سادگی، بھولاپن، معصومیت اور الہڑ خوبصورتی کے لیے شناخت رکھنے والی اداکارہ مدھوبالا کا آج 85واں سال گرہ ہے۔


مدھوبالا کی پیدائش 14 فروری 1933 کو دہلی میں ہوئی۔ ان کی بے مثال اداکاری اور شرمیلے انداز پر آج بھی بات کی جاتی ہے۔ مدھوبالا کا جنم دہلی کے پشتون مسلم گھرانے میں ہوا۔ مدھوبالا کے بچپن کا نام 'ممتاز بیگم دہلوی' تھا۔ ان کی فلموں میں ان کی شاندارا اداکاری دیکھ کر یہی کہا جا سکتا ہے کہ وہ ہندی سنیما کی عظیم اداکارہ ہیں۔

بالی وڈ میں مدھوبالا کی انٹری 'بیبی ممتاز' کے نام سے ہوئی۔ محض 9 سال کی عمر میں ان کی پہلی فلم بسنت، جو سنہ 1942 میں ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں ان کی اداکاری نے لوگوں کو ان کا دیوانہ بنا دیا۔ دیویکا رانی بسنت میں ان کی اداکاری سے بہت متاثر ہوئیں اور ان کا نام ممتاز سے بدل کر 'مدھوبالا' رکھ دیا۔

ان کی ہٹ فلموں میں 'چلتی کا نام گاڑی'، 'مغل اعظم'، 'محل' اور 'ہاف ٹکٹ' جیسی بڑی فلمیں شامل ہیں۔ ان کی خوبصورتی کا ڈنکا دنیا بھر میں آج بھی بجتا ہے۔ معروف و مقبول امریکی میگزین تھیئٹر اینڈ آرٹس نے مدھوبالا کو دی بیگیسٹ اسٹار ان دی ورلڈ (دنیا کی سب سے ممتاز اداکارہ) کا خطاب دیا تھا اور سنہ 1955 میں ان کی تصویر بھی شائع کی تھی۔

سنہ 1944 میں جوار بھاٹا فلم کے سیٹ پر پہلی بار مدھوبالا کی ملاقات دلیپ کمار سے ہوئی۔ زندگی کے اس موڑ پر ان کو دلیپ کمار سے محبت ہو گئی۔ دونوں کا پیار پروان چڑھا۔ وہ شادی کرنا چاہتے تھے لیکن دلیپ کمار کے والد کو یہ رشتہ منظور نہیں تھا۔

مدھوبالا ان فن کاروں میں ہیں جو آج تک لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔ دلیپ کمار کے ساتھ انھوں نے 'ترانہ'، 'سنگ دل'، 'امر' اور 'مغل اعظم' جیسی فلمیں کی ہیں۔ اس کے علاوہ انھیں 'چلتی کا نام گاڑی'، 'مسٹر اینڈ مسز '55، 'کالا پانی' وغیر میں یادگار کردار کے لیے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

یہاں بتاتے چلیں کہ معروف اداکارہ مدھوبالا رواں سال کے آخر میں مادام تساد کی زینت بننے والی ہیں۔دہلی کے مرکزی علاقے کناٹ پلیس کے معروف ہال ریگل میں مادام تساد کا میوزیم قائم کیا جا رہا ہے جس میں امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان سمیت بالی وڈ کے بہت سے اداکاروں کے مجسمے نظر آئیں گے۔

محض 36 سال کی چھوٹی سی عمر میں مدھوبالا نے اس دنیا کو الوداع کہ دیا۔ مدھوبالا دل کی بیماری سے متاثر تھیں۔ زندگی کے آخری 9 سال انہیں بستر پر ہی بتانے پڑے۔ 23 فروری 1969 کو ان کا انتقال ہوا۔



CLOSE COMMENT

ADD COMMENT

To read stories offline: Download Eenaduindia app.

SECTIONS:

  होम

  राज्य

  देश

  दुनिया

  क्राइम

  खेल

  मनोरंजन

  इंद्रधनुष

  सहेली

  गैलरी

  टूरिज़्म

  اردو خبریں

  ଓଡିଆ ନ୍ୟୁଜ

  ગુજરાતી ન્યૂઝ

  MAJOR CITIES