• A
  • A
  • A
جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز پر جرمانہ

جنوبی افریقہ، بھارت کے خلاف ونڈے سیریز میں پوری طرح ناکام رہا ہے۔ اس ناکامی کا اثر افریقی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کردار پر بھی پڑرہا ہے۔ پانچویں میچ میں تیز گیند باز کاسیگو رباڈا کا رویہ اسی جانب اشارہ کرتا ہے۔

فائل فوٹو


جنوبی افریقہ بھارت کے خلاف چھ میچز کی سیریز چار ۔ ایک سے گنوا چکا ہے۔ اس شکست کی جھنجھلاہٹ کھلاڑیوں کے کردار میں بھی نظر آرہی ہے۔


پورٹ ایلزیبتھ میں پانچویں میچ کے دوران افریقی تیز گیند باز کو آئی سی سی کے قانون کی خلاف ورزی کا مجرم پایا گیا۔ رباڈا نے بھارت کے سلامی بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین جانے کا اشارہ کیا تھا ساتھ ہی ان پر کچھ طنز بھی کسا۔

رباڈا کو گراؤنڈ اور تیسرے امپائر کے ساتھ ساتھ چوتھے امپائر نے آئی سی سی کی دفعہ 2.1.7 کا قصور وار پایا اور ان کے اوپر میچ کا 15 فیصد جرمانا عائد کیا گیا۔ ساتھ ہی رباڈا کے حصے میں ایک منفی پوائنٹ بھی جوڑ دیا گیا۔

میچ کے بعد رباڈا نے اپنی غلطی تسلیم کرلی اور ان پر عائد کی گئی سزا کو قبول کرلیا۔ غلطی تسلیم کرلینے کی وجہ سے اس معاملے میں مزید کوئی سماعت نہیں ہوئی۔

CLOSE COMMENT

ADD COMMENT

To read stories offline: Download Eenaduindia app.

SECTIONS:

  होम

  राज्य

  देश

  दुनिया

  क्राइम

  खेल

  मनोरंजन

  इंद्रधनुष

  सहेली

  गैलरी

  टूरिज़्म

  اردو خبریں

  ଓଡିଆ ନ୍ୟୁଜ

  ગુજરાતી ન્યૂઝ

  MAJOR CITIES